31

سانحہ نیوزی لینڈ، شہید پاکستانیوں کی تعداد افسوسناک حد تک پہنچ گئی ،نام اور دیگر تفصیلات جاری


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے واقعے میں ذیشان رضا، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی کی شہادت کی بھی تصدیق کردی ۔ واضح رہے دیگر شہیدہونے والوں میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی،سید اریب ،محبوب ہارون ،نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم شامل ہیں۔واقعے میں 3 پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں۔شہید نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ راشد کو کرائسٹ چرچ ہی میں سپرد خاک کیا جائے گا،
تدفین کے انتظامات میں مسلم اور پاکستانی ایسوسی ایشن نے معاونت کی۔چار دیگر پاکستانی شہدا ءکی میتوں کو پاکستان لانے کے لیے ہائی کمیشن حکام لواحقین کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ نیوزی لینڈ کے لیے ویزا درخواستیں دے سکتے ہیں۔

loading…





Source link