25

کرائسٹ چرچ حملہ:حملے کے دوران بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے کیسے جان بچائی؟بھاگتے ہوئے تصویر وائرل


کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں اب تک 27 سے زائد افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم النور مسجد میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کیلئے جانے والی بنگلہ دیشی ٹیم محفوظ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری کر رہی تھی جوکہ کل کھیلا جانا تھا تاہم آج انتہائی ہولناک واقعہ پیش آ گیا ہے جس میں بنگلہ دیشی کھلاڑی بال بال محفوظ رہے ہیں ۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری ٹیم محفوظ رہی ہے اور مسجد سے نکلنے میں کامیاب ہو گئی ۔ٹیسٹ کیپٹن مشتفیق الرحمان کا کہناہے کہ اللہ نے ہمیں بچا لیا ہے ۔ ہم بہت زیادہ قسمت والے ہیں ۔ اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہیں دیکھنا چاہتے۔ ہمارے لیے دعا کریں ۔بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہاہے کہ کرکٹ ٹیم کے تمام اراکین کرائسٹ چرچ میں ہیں جو کہ باحفاظت ہوٹل میں پہنچ چکے ہیں اور ہم ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔ بنگلہ دیش ٹیم کی کارکردگی اور سٹریٹجک اینالسٹ شری نواس نے کہا ہے کہ واقع نے کھلاڑیوں کے دلوں کو دہلا کر رکھا دیاہے اور ہر طرف گھمسان ہے ۔خیال رہے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں نماز جمعہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی۔





Source link