19

چوہدری نثار کو کمر توڑ جھٹکا ، حکومت نے ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ نواز شریف جیل میں ہی تلملا اٹھے


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چودھری نثار کو حلف نہ اٹھانے پر صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے فارغ کیا جائے، ان میں عوامی خدمت کا جذبہ ہوتا تو صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھالیتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چودھری نثار کی طرف

سے روات میں تقریب سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار الیکشن قومی خدمت کے جذبہ سے نہیں بلکہ ذاتی مفادات اور خود نمائی کیلئے لڑتے ہیں، اگر انہیں عوامی خدمت کا خیال ہوتا تو یہ خدمت صوبائی اسمبلی کے فورم سے بھی کی جاسکتی تھی۔ واضح رہے کہ عام انتخابات کے موقع پر چودھری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا اور قومی اسمبلی کی کسی نشست پر کامیابی حاصل نہیں کر پائے تھے ۔ البتہ انہوں آزاد حیثیت میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر انتخاب جیتا تھا۔انہوں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے 53145 ووٹ لے کر میدان مار ا تھا۔ مگر آٹھ مہینے گزر جانے کے باوجود بھی چودھری نثار نے تاحال پنجاب اسمبلی کی نشست پر حلف نہیں اٹھایا اور چودھری نثار کے حلقے پی پی 10 کے عوام پنجاب اسمبلی میں اپنی نمائندگی سے محروم ہیں۔





Source link