33

پاکستان نے اب تک کے سب سے خطرناک میزائل کا تجربہ کر لیا، بھارت ، اسرائیل اور امریکہ کے کو ہوش اُڑ گئے


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے دفاع کی اہم کڑی جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے ذریعے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی ساختہ یہ جدید ترین میزائل طویل

فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل دن اور رات کے اوقات میں اہداف کو درست انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک فضائیہ کے سربراہ مارشل مجاہد انور خان نے پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر کو ملکی سطح پر تیار جدید میزائل سے لیس کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر سے ملکی ساختہ میزائل کا تجربہ عظیم سنگ میل ہے، یہ تجربہ سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے دشمن نے ہم پر جارحیت مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے۔





Source link