33

متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز پاکستان کو موصول


متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز آئندہ ماہ منتقل ہوں گے، ذرائع وزارت خزانہ۔ فوٹوفائل

متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز آئندہ ماہ منتقل ہوں گے، ذرائع وزارت خزانہ۔ فوٹوفائل

 اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مزید ایک ارب ڈالرز آئندہ ماہ منتقل ہوں گے جب کہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب96 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر پاکستان کو موصول

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوئے تھے جب کہ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکیج کی فراہمی بھی مکمل ہوگئی ہے۔





Source link