28

حج 2019 کے خوش نصیب عازمین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا


قرعہ اندازی میں  ایک لاکھ 7 ہزار 526 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا، وزیرمذہبی امور۔ فوٹو : فائل

قرعہ اندازی میں ایک لاکھ 7 ہزار 526 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا، وزیرمذہبی امور۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج پر جانے والے 1 لاکھ 7 ہزار 526 خوش نصیب عازمین کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق رواں برس حج کے لئے جانے والے خوش نصیب عازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی کا افتتاح وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کیا۔ اس سلسلے میں مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کرتے ہوئے رواں برس فریضہ حج کے لیے 1 لاکھ 7 ہزار 526 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا ہے کہ مسلسل تین سال سے ناکام 10 ہزار عازمین بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیئے گئے، رواں برس 80 سال سے زائد عمر کے 2 ہزار عازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں، اور مجموعی طور پر ایک لاکھ 7 ہزار 526 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی کا عمل آج رات تک مکمل ہوگا اور خوش نصیبوں کوبذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا۔





Source link