16

آمدن سے زائد اثاثے، من پسند افراد کی بھرتی کے کیسز، نیب نے اسد قیصر کیخلاف تحقیقات بند کردیں،ساتھ ہی بڑا اعلان


اسلام آباد(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب)نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور من پسند افراد کی بھرتی کیسز کی تحقیقات بند کردیں۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکراسد قیصرنے اپنے تمام اثاثوں کی تفصیلات فراہم کیں اور تفصیلات سے ہٹ کر اثاثے ثابت ہونے پرضبط کرنے کا حلف نامہ بھی جمع کرایا ہے ۔اسد قیصرپر بطوراسپیکرخیبر پختونخو ااسمبلی بھرتیاں کرنے کا کیسبھی ثابت نہیں ہوسکا کیونکہ اسپیکر کے پاس کلاس چہارم کے ملازمین پشاورسے رکھنے کا اختیارتھا اس کے علاوہ مردان اورصوابی سے من پسند ملازمین کوبھرتی کرنے کا الزام بھی ثابت نہیں ہوا ۔نیب ترجمان

نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اسپیکراسد قیصرنے تحقیقات میں نیب سے تعاون کیا اب ان کیخلاف کسی کیس میں تحقیقات نہیں ہورہی ،ہائی کورٹ میں کیس زیرسماعت ہونے پر فیصلہ آنے کی صورت میں جائزہ لیا جائے گا ۔





Source link