24

عمران خان کی حکومت کو نیب زدہ لوگوں سےکوئی خطرہ نہیں، شیخ رشید


نالہ لئی بہت بڑا پروجیکٹ ہے جو شہر کا نقشہ بدل دے گا، وفاقی وزیر ریلوے۔ فوٹو: فائل

نالہ لئی بہت بڑا پروجیکٹ ہے جو شہر کا نقشہ بدل دے گا، وفاقی وزیر ریلوے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی  : وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو نیب زدہ لوگوں سےکوئی خطرہ نہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 1700 کلو میٹر ٹریک پر نئی پٹڑی ڈال رہے ہیں جب کہ نالہ لئی ہمارا اہم پروجیکٹ ہے جس کا ڈیزائن بھی منتخب کرلیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں ایک نرسنگ اسپتال، کالج اور اسکول بنایا جائے گا، ایسے حکمران برسراقتدار آئے جنہوں نے شہر کے ساتھ ظلم کیا تاہم نالہ لئی بہت بڑا پروجیکٹ ہے جو شہر کا نقشہ بدل دے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نالہ لئی پروجیکٹ کاافتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے جب کہ ایم ایل ون پر ٹرینوں کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کیس میں نیب میں پیش ہونے جارہا ہوں جب کہ عمران خان کی حکومت کو نیب زدہ لوگوں کے ملنے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ وزیراعظم نے  ایل این جی کیس میں نیب کے روبرو پیش ہونے کی اجازت دے دی ہے۔





Source link