12

جیل سے جلد ہی رہا ہونے کے بعد کہاں جانے والا ہوں ؟ اورپھر ادھر ہی رہوں گا ۔۔۔ نواز شریف کے متنازعہ بیان نے ایک بار پھر این آراو کا شورمچا دیا


لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے ایک متنازعہ بیان نے ملک میں این ار او کی نئی ہوا چلا دی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ جیل سے رہا ہونے کے بعد جاتی امرا رائے ونڈ جاؤں گا اور ادھررہوں گا ، حکومت ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رہی ہے ،

سابق وزیراعظم نوازشریف کے ایک متنازعہ بیان نے ملک میں این ار او کی نئی ہوا چلا دی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہی ہے، ہیلتھ کارڈ پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ ن لیگ کا منصوبہ تھا، ان لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہیں۔ نواز شریف سے اراکین نے پوچھا کہ اگر آپ کو رہائی ملی تو آپ کہاں جائیں گے، آپ بتائیں کہ آپ اسپتال، جیلیا گھر جانا پسند کریں گے ؟ تو اس سوال پر جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے اگر رہائی ملی تو میں رائے ونڈ جاتی امرا جاؤں گا ، نواز شریف نے مزید کہا کہ انشااللہ اگلے جمعہ تک رہائی مل جائے گی، نواز شریف نے بتایا کہ آج صبح سات بجے سیل کُھلا تو میں بارش کے سہانے موسم سے خوب لطف اندوز ہوا، اگر جیل سے باہر ہوتا تو برف باری کو انجوائے کرتا۔ نواز شریف نے سہانے موسم میں ملاقات کے لیے آئے کارکنان کو شعر بھی پڑھ کر سنایا اور کہا کہ صبح ہوتی ہے شام ہوتی زندگی یوں ہی تمام ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا ہوئی تھی جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔







Source link