11

ویلنٹائنز ڈے کے بعد گیلنٹائن ڈے بھی مقبول ہونے لگا،دراصل یہ ہے کیا اور کسے منایا جاتا ہے ؟ پاکستان کی گھریلو خواتین کو حیران و پریشان کر ڈالنے والی خبر


لاہور (ویب ڈیسک )ویلنٹائن ڈے دینا بھر میں چودہ فروری کو منا یا جاتا ہے ۔ اس دن شادی شدہ اور غیر شادی شدہ جوڑے ایک دوسرے کو تحفے دیتے ہیں ۔ اسطرح وہ اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔ حالیہ سالوں میں گیلنٹائن ڈے کے نام سے بھی ایک تہوار تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

گیلنٹائن ڈے میاں بیوی یا لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی بنیاد پر نہیں منایا جاتا بلکہ یہ دن بیویاں اپنے شوہروں کو اور لڑکیاں اپنے بوائے فرینڈز کو چھوڑ کر اپنی سہیلیوں کے ہمراہ مناتی ہیں. اس دن وہ ایک دوسرے کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں اور تحفے تحائف کا تبادلہ بھی کیا جاتا ہے اور اس دن کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جو رات بھر جاری رہتا ہے جن تقاریب کو “کٹی پارٹیز” کا نام بھی دیا جاتا ہے.گلنٹائن ڈے رات 12بجے تک جاری رہتا ہے جس کے بعد 14فروری ویلنٹائن ڈے کا آغاز ہوجاتا ہے اور بیویاں اپنے شوہروں، لڑکیاں اپنے بوائے فرینڈز کے ساتھ اظہار محبت کرتی دکھائی دیتی ہیں. بھارت میں ویلنٹائن ڈے کے بعد گیلنٹائن ڈے کو منانے کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے اور کسی ہندو تنظیم کی طرف سے اس کی کوئی مخالفت نظر نہیں آرہی.بالی ووڈ انڈسٹری میں گیلنٹائن ڈے منایا گیا جس میں اداکاراوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بیشتر اداکارائیں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کا اظہار کرتی نظرآئیں جن میں بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور اور امریتا اروڑا سرفہرست ہیں جن کو متعدد تصاویر میں بوس و کنار کرتے بھی دیکھا گیا.







Source link