17

اسلام آبادہائیکورٹ:چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف ناقابل یقین کارروائی ، اہم ترین کیس کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسلا م آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے سے روکنے کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سینٹ صاق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے سے روکنے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق

نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔واضح رہے کہ پاکستان کی پارلیمان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں متحدہ اپوزیشن کی جیت ہوئی ہے۔نئے چیئرمین کے لیے ہونے والے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار راجہ ظفر الحق کو شکست دی۔چیئرمین کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کیے جبکہ راجہ ظفر الحق 46 ووٹ حاصل کر سکے۔صادق سنجرانی نے جیت کے بعد چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد ایوان میں ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہوا۔ڈپٹی چیئرمین کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا تھے جنھوں نے حکمراں اتحاد کے امیدوار عثمان خان کاکڑ کو شکست دی۔ عثمان کاکڑ کا تعلق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے ہے۔سلیم مانڈوی والا کو 54 ووٹ ملے جبکہ عثمان کاکڑ 44 ووٹ حاصل کر سکے۔ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے پانچ سینیٹرز نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔منتخب ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ڈپٹی چیئرمین سے حلف لیا۔ چیئرمین سے حلف لیا۔






Source link