29

سعودی ولی عہد پاکستان آتے ہی ایسا کیا تاریخی کام کرنے جا رہے ہیں کہ حکومت کے ساتھ ساتھ تمام اراکین اسمبلی کی بھی موجیں لگ گئیں ؟ زبردست خبرآگئی


اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدید کہنے کے لیے بے پناہ انتظار ہو رہا ہے ، سعودی ولی عہد پاکستان میں آکر بھاری سرمایہ کاری کریں گے جس کے بعد وزیراعظم پاکستان قومی اسمبلی میں خطاب بھی کریں گے ، اور سعودی عرب کے ساتھ معاملات اراکین اسمبلی کو بتائیں گے،

وزیراعظم سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عمران خان پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے، ایوان کو سعودی ولی عہد کے دورے کے علاوہ دیگر امور پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا، قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا ہے جس کی صدارت عمران خان کریں گے، وزیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر اظہار خیال کریں گے اور پارلیمانی پارٹی کو محمد بن سلمان ککے دورہ پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کریں گے، واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمانکے دورہ پاکستان کے دوران سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز بھی دیے جائیں گے، سعودی عرب نے پاکستان میں پانی کی قلت کے خدشے کے پیش نظر ڈیمز تعمیر کرنے کے معاملے پر پاکستان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان کو ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔


LONDON, ENGLAND – MARCH 07: Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman arrives for a meeting with British Prime Minister Theresa May (not pictured) in number 10 Downing Street on March 7, 2018 in London, England. Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman has made wide-ranging changes at home supporting a more liberal Islam. Whilst visiting the UK he will meet with several members of the Royal family and the Prime Minister. (Photo by Leon Neal/Getty Images)






Source link