20

حکومت نے ناغہ کے روز گوشت کی فروخت پرپابندی کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا – Hassan Nisar Official Urdu News Website


پشاور (ویب ڈیسک) عوام کیلئے آج ایک اور بڑی خوشخبری یہ ہے کہ حکومت نے ناغہ کے روز ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ میں پکے ہوئے گوشت پر پابندی ختم کر دی ہے ، اور اب گوشت کے پکوان فروخت کرنے کی اجازت ہوگی ، جس کے بعد عوام اور گوشت کھانے کی شوقین افراد خوش ہو گئے ہیں،

حکومت نے ناغہ کے روز ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ میں پکے ہوئے گوشت پر پابندی ختم کر دی ہے ،خیبر پختون خوا کے دارلخلاففہ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں کو ناغہ کے دنوں میں پکا ہوا گوشت فروخت کرنے کی اجازت دے دی، پشاور کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق چیف سیکریٹری خیبرپختون خوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ناغہ کے دنوں میں پکا گوشت بیچنے کی اجازت دی ہے، ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریسٹورنٹ اور ہوٹل انتظامیہ منگل اور بدھ کےروز بھی پکا ہوا گوشت بیچ سکیں گے، چیف سیکریٹری نے یہ ہدایات ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن پشاور کے وفد سے ملاقات کے بعد جاری کیں، ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مالکان نے ناغہ کے دنوں میں گوشت سے بنی ڈشز کی فروخت پر لگی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ دیگر شہرو ںسے آئے ہوئے سیاح منگل اور بدھ کے روزبھی روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں، واضح رہے کہ پہلے یہ پابندی لازمی ہوتی تھی مگر اب عوام کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ حکومت نے ناغہ کے روز ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ میں پکے ہوئے گوشت پر پابندی ختم کر دی ہے ، اور اب گوشت کے پکوان فروخت کرنے کی اجازت ہوگی ، جس کے بعد عوام اور گوشت کھانے کی شوقین افراد خوش ہو گئے ہیں،







Source link