17

سری دیوی کی اچانک موت کے بعد احساس ہوا زندگی مختصر ہے : مادھوری ڈکشٹ


ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کا احوال بتایا ہے۔ناموربالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں سری دیوی کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے میں اور سری دیوی آخری بار ڈیزائنر منیش ملہوترا کی سالگرہ کی تقریب میں ملے تھے۔ سری دیوی تقریب میں اپنی دونوں بیٹیوں جھانوی اورخوشی کپور کے ساتھ آئی تھیں اور بہت خوش تھیں۔اْس وقت کو یاد کرکے اس بات پر یقین کرنا آج بھی مشکل ہے کہ سری دیوی اب ہم میں نہیں رہیں۔مادھوری

ڈکشٹ نے مزید کہا کہ سری دیوی کی اچانک موت سے احساس ہوا کہ زندگی بہت مختصر ہے لہٰذا اس کا ہر دن بھرپور انداز میں گزارنا چاہیے اور اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ زندگی کا ہر لمحہ جینا چاہئے۔واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ اورسری دیوی 90 کی دہائی میں ایک دوسرے کی بہت بڑی حریف مانی جاتی تھیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کے درمیان اختلافات کی شدت ختم ہوتی گئی۔





Source link