24

ہالی و وڈ سپر ہیرو ایکشن فلم’ ’شازیم‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری


لاس اینجلس (این این آئی) ڈی سی کامکس کے مشہور کردار شازم کے گرد گھومتی نئی ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’شازیم‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ہدایتکارڈیوڈایف سینڈ برگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جسے اچانک جادوئی طاقت کے ذریعے بے پناہ طاقت مل جاتی ہے۔یہ لڑکا اس غیر معمولی طاقت کے ملتے ہی مضبوط جسامت والے نوجوان کو روپ دھار لیتا جسے اس کے دوست تک پہنچان نہ پاتے۔یہ لڑکا خطرناک صلاحیتوں کا استعمال نہ جاننے پراکثر مشکل میں گھر جاتا ہے تاہم پھراپنی طاقت کا

اندازہ ہونے پر یہ نوجوان دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔پیٹر سیفران کی پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیروفلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اسٹارزیچرے لیوی ،عشر اینجل،مارک اسٹروگ،روز بٹلر اورایڈم بروڈی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچرڈی سی انٹرٹینمنٹ اور وارنر بروس کے بینر تلے5اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔





Source link