39

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا | پاکستان


وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا—. فوٹو فائل 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

کابینہ اجلاس کے دوران 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جس میں پیپرا رولز 2004 کی چھوٹ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ 

ذرائع کے مطابق انسداد منشیات پالیسی 2018 کا جائزہ اور کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ای او بی آئی، گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تعیناتی کی منظوری دی جائےگی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010 میں ترمیم اور پمز آرڈیننس 2019 کے مسودے کی اصولی منظوری دے گی۔

آزاد کشمیر کو پانی کے چارجز ادا کرنے کے لیے قائم کمیٹی کی سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔





Source link