30

نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن، لیگی کارکنان جیل کے باہر جمع | پاکستان


نواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز اور والدہ سمیت دیگر اہلخانہ ملاقات کریں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، ان سے اہلخانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز اور والدہ سمیت دیگر اہلخانہ ملاقات کریں گے جب کہ ملاقات کے لیے آنے والوں کی فہرست جیل انتظامیہ کو پہنچا دی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع ہیں، بارش کے باعث ملاقات کے لیے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔





Source link