30

آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع –


کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ میں پیش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت حاصل کرنے والے آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکراچی کی بینکنگ کورٹ کے سامنے پیش ہوگئے۔

آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی بینکنگ کورٹ پہنچ گئے، انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید بھی عدالت پہنچ گئے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی توسیع کے لیے درخواست دائر کی جائے گی۔

بینکنگ کورٹ میں آج کی سماعت کے دوران کیس اسلام آباد منتقل کرنے پر دلائل ہوں گے۔

تفتیشی افسرکیس میں ہونے والی پیشرفت سےعدالت کو آگاہ کریں گے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ بھی جمع کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت کا آج آخری روز ہے۔

Comments

comments





Source link