47

عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کی آواز میں ملتان سلطانز کیلئے ’وقت جنوب‘ | کھیل


عطااللہ خان عیسی خیلوی کی آواز میں ملتان سلطان کیلئے ’وقت جنوب‘—. فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے تمام فرنچائز جیت کا عزم لیے آج سے میدان میں اتریں گی ایسے میں ٹیم ’ملتان سلطانز‘ کا جوش بڑھانے کے لیے معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی آواز میں ’وقت جنوب‘ نغمہ پیش کیا گیا ہے۔

’وقت جنوب‘ میں پنجاب کی خاص روایت اور ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے جس کی شان ’ملتان سلطانز‘ کو قرار دیا ہے۔

نغمے میں دیکھا جاسکتا ہے بچے، بڑے اور خواتین سب ہی پی ایس ایل 4 کے لیے پُرجوش ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطانز ہے جو اس کے  تیسرے ایڈیشن میں شامل ہوئی۔

اس ٹیم کی کپتانی کے فرائض شعیب ملک سر انجام دے رہے ہیں اور بوم بوم شاہد آفریدی بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائز کی فروخت کے لیے بڈنگ گزشتہ برس لاہور میں ہوئی تھی جس میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کیے تھے۔





Source link