13

کراچی،7سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل،لواحقین کا احتجاج،3افراد زخمی

< !DOCTYPE html PUBLIC "-//W3C//DTD HTML 4.0 Transitional//EN" "http://www.w3.org/TR/REC-html40/loose.dtd">


رپورٹر شاہنواز قادری

کراچی : منگھوپیر سے ملنے والی بچی کی لاش کو شناخت کرلیا گیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں،بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعہ کے خلاف لواحقین کی جانب سے بچی کی لاش کے ہمراہ کٹی پہاڑی کے قریب شدید احتجاج کیا گیا، پولیس کی ہوائی فائرنگ سے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کراچی کے علاقے منگھوپیر سے گزشتہ روز جھاڑیوں سے ملنے والی بچی کی لاش کو شناخت کرلیا گیا ہے، بچی اورنگی ٹاؤن بلوچ پاڑہ کی رہائشی تھی۔ اطلاع ملنے پر بچی کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کی موت گلا دبانے سے ہوئی، جب کہ لاش پر تشدد کے بھی نشانات ہیں۔ واقعہ کے بعد لواحقین بچی کی لاش کے ہمراہ کٹی پہاڑی کے قریب پہنچ گئے۔

عینی شاہد کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے، تاہم امدادی ٹیموں کے مطابق فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے نہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مظاہرین کا احتجاج

مظاہرین کی جانب سے لاش کے ہمراہ پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید  احتجاج کیا گیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس اہل کاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔ اس موقع پر کٹی پہاڑی اور نارتھ ناظم آباد کے سنگم پر واقع سڑک کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ مظاہرین کا احتجاج روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، جس سے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب مظاہرین سے مذاکرات کرنے کیلئے حکام بھی پہنچ گئے، جب کہ کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پولیس کی اضافی بھاری طلب کرلی گئی ہے۔ مشتعل مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ روکنے کیلئے اہلکاروں نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن:

ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن شاہد کا کہنا ہے کہ اب تک بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں آیف آئی آر میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جب کہ ایک ملزم مفرور ہے۔ڈی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ بچی کی گمشدگی کا مقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کی جانب سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق 7سالہ مقتولہ بچی کی لاش گزشتہ روز شام کو منگھوپیر کے علاقے میں جھاڑیوں سے ملی تھی، مقتولہ کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود تھے۔ بچی کی لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے، جبکہ پوسٹم مارٹم رپورٹ ابھی تک اہل خانہ کے حوالے نہیں کی گئی ہے۔

پس منظر :

واضح رہے کہ سات سالہ بچی پرسوں اپنے گھر کے پاس سے کھیلتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی، جس کے بعد اہل خانہ کی جانب سے بچی کی گمشدگی کا مقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا تھا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں