20

کراچی میں بچی سے زیادتی اور قتل کیخلاف احتجاج، پولیس فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی

< !DOCTYPE html PUBLIC "-//W3C//DTD HTML 4.0 Transitional//EN" "http://www.w3.org/TR/REC-html40/loose.dtd">


کمسن رابعہ کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد، پولیس نے 2 ملزم گرفتار کرلیے فوٹو:فائل

کمسن رابعہ کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد، پولیس نے 2 ملزم گرفتار کرلیے فوٹو:فائل

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بچی کو زیادتی و اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی جس کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق رابعہ کی عمر 6 سال اور بلوچ پاڑہ کی رہائشی ہے۔ بچی کے والد کے بیان کے مطابق رابعہ  15 اپریل اتوار کو گھر سے کھیلنے نکلی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئی۔

والد نے اورنگی ٹاؤن میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرا کے 3 افراد کو نامزد کیا جن میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تاہم آج صبح بچی کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی جس کے بعد بچی کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: زینب واقعے کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

پولیس فائرنگ پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں پولیس پر شدید پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے جب کہ پولیس علاقے سے فرار ہوگئی ہے۔ مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے سر پر گولی لگی ہے۔ تینوں زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق بچی کے والد کی جانب سے نامزد کئے گئے 3 ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بچی کی لاش کے ڈی این اے نمونے بھی لئے جاچکے ہیں تاکہ رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوسکے۔ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں