29

امریکی صدارتی انتخابات۔۔۔۔ صدر ٹرمپ کے بعد کس ارب پتی شخصیت نے صدارت کے عہدے پر نظریں جما لیں؟ نام جان کر آپ حیران رہ جائیں گے


نیو یارک (ویب ڈیسک) موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد ایک اور ارب پتی نے وائٹ ہاؤس کا مکین بننے کے لیے کمر کس لی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تین بار نیو یارک کے میئر رہنے والے 77 سالہ مائیکل بلومبرگ رواں ہفتے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، صدارتی امیدوار


کا چناؤ اگلے سال 3 نومبر کو ہو گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد ایک اور ارب پتی نے امریکی صدرکے عہدے پر نظریں جمالیں، میڈیا ٹائیکون اور سابق مئیر آف نیویارک مائیکل بلوم برگ صدارتی امیدوارکے طورپر کاغذات رواں ہفتے جمع کرایں گے۔۔ مائیکل بلومبرگ کے ترجمان کے مطابق میڈیا ٹائیکون کو تشویش ہے کہ موجودہ ڈیموکریٹک امیدوار ٹرمپ کو ہرانے کی اہلیت نہیں رکھتے اس لیے انہوں نے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔77 سالہ مائیکل بلومبرگ تین بارامریکی شہر نیو یارک کے مئیر رہ چکے ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات اگلے برس تین نومبر کو شیڈول ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر بلومبرگ الیکشن لڑے تو ہار جائیں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کرتارپور راہداری کھلنے پر دنیا بھر سے مبارکبادوں سلسلہ جاری ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے راہداری کھلنے پر دونوں ملکوں کو مبارکباد دی ہے۔ آج جاری ہونے والے ایک ویڈیو بیان میں مورگن اورٹیگس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان راہداری کھلنے پر خوش آمدید کہا،، ان کا کہنا تھا کرتارپور راہداری کو امریکہ پڑوسیوں کے درمیان ایک اچھی مثال کے طور پر دیکھ رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کرتارپور راہداری کو مذہبی آزادی کے فروغ کی جانب ایک قدم قرار دیا۔ مورگن اورٹیگس کے مطابق کوریڈور سے سکھ گردوارہ کرتارپور صاحب آ سکیں گے جو پاکستان کے اندر ان کا مقدس مقام ہے۔









Source link