29

قومی ایئرلائن کی پرواز میں عملہ اور مسافر لڑ پڑے –


اسلام آباد: قومی ایئر لائین کی پرواز میں دوران سفر عملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی، مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 میں مسافر اور جہاز کے عملے کے درمیان خوب ہاتھا پائی ہوئی، جہاز کے لینڈ ہوتے ہی مسافر کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسافر نعمان واجد اکانومی کلاس سے فرسٹ کلاس میں جا بیٹھا تھا، فلائٹ اسٹیورڈ نبیل عالم نے مسافر کو واپس اکانومی کلاس میں جانے کا کہا تاہم مسافر نے فلائٹ اسٹیورڈ سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔

بعد ازاں، پائلٹ نے اسلام آباد پہنچتے ہی اے ایس ایف کو طلب کر لیا، ذرایع ایئر پورٹ کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسافر کو تھانہ ایئرپورٹ چوکی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے کی پرواز میں ذہنی مریضہ نے مسافروں میں کھلبلی مچا دی

یاد رہے گزشتہ ماہ پی آئی اے کی مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں ایک ذہنی مریضہ نے اپنی مشکوک اور احمقانہ حرکتوں سے مسافروں میں کھلبلی مچا دی تھی، شازیہ نامی مسافر خاتون پر دوران پرواز اچانک نفسیاتی پن کے دورے پڑنا شروع ہو گئے تھے۔

فضائی میزبان مسافر خاتون کو بار بار سمجھاتے رہے لیکن مسافر خاتون نے کسی کی نہ سنی، بعد ازاں فلائٹ عملے نے ایک مسافر ڈاکٹر کی معاونت سے ذہنی سکون کا انجکشن لگا کر مریضہ کو قابو میں کیا۔

Comments

comments





Source link