10

پنجاب کے نجی و سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد


تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کا ہر طرح سے استعمال روکا جائے، نوٹیفکیشن۔ ۔ فوٹو:فائل

تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کا ہر طرح سے استعمال روکا جائے، نوٹیفکیشن۔ ۔ فوٹو:فائل

لاہور: حکومت پنجاب نے نجی اور سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت نے تمام نجی اور سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے، اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز اور سی ای او ایجوکیشن کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موبائل فون پر پابندی تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال کو روکنے کے لگائی گئی ہے، طلبا کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے یہ اقدام کیا جارہا ہے، تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کا ہر طرح سے استعمال روکا جائے۔

 





Source link