12

لاڑکانہ میں ریلی نکالنے پر بلاول سمیت متعدد پی پی رہنماؤں سے جواب طلب


ناصر حسین شاہ، سہیل انور سیال، خورشید جونیجو، گھنور اسران، شرجیل میمن اور نثار کھوڑو کو بھی نوٹسز جاری (فوٹو: فائل)

ناصر حسین شاہ، سہیل انور سیال، خورشید جونیجو، گھنور اسران، شرجیل میمن اور نثار کھوڑو کو بھی نوٹسز جاری (فوٹو: فائل)

 کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاڑکانہ میں ریلی نکالنے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ افسر نے نوٹس جاری کیا ہے جس میں بلاول بھٹو کو فوری طور پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ، سہیل انور سیال، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی خورشید جونیجو، گھنور اسران، شرجیل میمن، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر نثار کھوڑو کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی نے پابندی کے باوجود پی ایس 11 کے حلقے کا دورہ کیا اور ریلی نکال کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

 





Source link