11

نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے گھروں کی الاٹمنٹ کا باقاعدہ آغاز، کامیاب خوش نصیبوں کا اعلان کر دیا گیا


لاہور(این این آئی) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کم آمدنی والے لوگوں کو گھروں کی الاٹمنٹ کے کام کا آغاز کردیاہے جس کی لودھراں میں شفاف انداز میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ بات لودھراں میں نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب لوگوں کے ناموں اعلان کیا۔وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین، رکن قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں، ڈائریکٹر

جنرل پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ اتھارٹی لیاقت علی چٹھہ، ڈپٹی کمشنر عمران قریشی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفربھی اس موقع پر موجود تھے۔ میاں محمو دالرشید نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قوم سے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کر کے رہیں گے۔آج کی قرعہ اندازی عام آدمی کیلئے گھر جیسے خوشنما خواب کی تعبیر کے آغاز کا دن ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہاکہ دو لاکھ گھروں کی تعمیر دسمبر میں شروع ہو جائے گی اور اگلے ماہ پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، جہلم، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دس بڑے شہروں میں بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں مسٹر شوبازنے صرف نا مکمل ہاؤسنگ سکیمیں دیں اور آج وہ جیل میں سزا بھگت رہے ہیں۔ موجودہ حکومت شعبدہ باز اور جلد باز نہیں کہ اَدھوری سکیموں کے ذریعے ملک کا سرمایہ برباد کرے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کی شفافیت کی وجہ سے بین الاقوامی فرمیں گھروں کی تعمیر میں بہت دلچسپی لے رہی ہیں۔ بین الاقوامی فرموں کو یقین ہو گیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ حکومت اور اس کے وزراء کوئی ککس بیک نہیں مانگ رہے۔





Source link