10

میرپور میں دوبارہ زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا


میرپور(نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں، زلزلہ کوہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔البتہ زلزلے کا مرکز اور زمینی گہرائی کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا۔ملک میں آنے والے حالیہ زلزلے کے متاثرین کو بھی ہرممکن امداد اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کے جوان بھی پیش پیش ہیں۔خیال رہے 24 ستمبر کو

ملک کے بیشتر شہروں میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے سے آزاد کشمیر میں شدید تباہی پھیل گئی تھی، متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد انتالیس ہوگئی ہے۔وزیراسٹیٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر کے مطابق زلزلے سے سولہ سو انیس مکانات مکمل طور پر تباہ اورسات ہزار ایک سو مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ پانچ سو اسی مال مویشیوں کے باڑوں کو نقصان بھی ہوا۔بعد ازاں متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں آنے والے تباہ کن زلزلہ متاثرین کے لئے بھرپور امداد کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سے قبل جاپانی سفیر نے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش کی تھی۔





Source link