12

اچھے دن شروع ہو گئے ۔۔۔۔ گزشتہ ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی واقع ہوئی ؟ عوام کے دل خوش کر دینے والی خبر


کراچی (ویب ڈیسک )ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 47 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے کمی واقع ہوئی ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت 47 پیسے کم ہوئی جس کے بعد ڈالر کاروبار


کے آخری روز 156 روپے 6 پیسے پر بند ہواجبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی اور 156 روپے 30 پیسے پر فروخت ہوا۔اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 442 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ،سٹاک ایکس چینج کاانڈیکس 4.4 فیصدبڑھ گیا ،100 انڈیکس 34 ہزار 475 پوائنٹس کی سطح پربندہوا،حصص کی مالیت میں 218 ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں نے 41 لاکھ ڈالرمالیت کے حصص فروخت کیے۔ دوسری جانب مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ بڑے خساروں پر قابو پا لیا گیا، حکومت کے اخراجات کا خسارہ36 فیصد کم ہوا،وزیر اعظم آفس کا بجٹ کم کیا گیا،تجارتی خسارے میں35 فیصد کمی آئی جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے۔تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بڑے خساروں پرقابو پا لیا گیا ہے، حکومت کے اخراجات کا خسارہ 36 فیصدکم ہوا،8 لاکھ اضافی افراد ٹیکس نیٹ میں آئے،تجارتی خسارے میں 35فیصد کمی آئی،وزیر اعظم آفس کا بجٹ کم کیا گیا،پہلی سہ ماہی میں سٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیاگیا،تین ماہ سے ایکسچینج ریٹ مستحکم ہوا ہے،ماضی میں روپیہ مستحکم رکھنے کے لیے کئی لاکھ ڈالرز ضائع کیے گئے۔عبدالحفیظ شیخ کا کہناتھا کہ گزشتہ 3 ماہ میں کوئی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی گئی،بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے،سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اورریونیو میں16 فیصد اضافہ ہواہے،کوشش ہے 5 بڑے سیکٹرز کی مدد کی جائے،نان ٹیکس آمدنی میں 406ارب روپے حاصل کیے،سولین اخراجات میں 40 ارب کمی کی،سٹیٹ بینک سے قرض لینے سے قیمتیں بڑھتی ہیں۔ایف بی آر چیئرمین کا کہناتھا کہ اقامہ ہولڈرز کی معلومات عوام سے شئیر کی جائیں گی،یواے ای کے حکام اگلے ماہ پاکستان آرہے ہیں۔









Source link