11

شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ۔۔۔ سینئر اینکر پرسن طلعت حسین نے پاکستانیوں کو اصل حقیقت سے آگاہ کر دیا


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ابھی کچھ دیر قبل سینئر صحافی نجم سیٹھی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا شہباز شریف آج رات کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے مستعفی ہونے والے ہیں؟ کیا آج آج خواجہ آصف اور احسن اقبال پاکستان کو خیر باد کہہ جائیں گے؟ جس کے بعد


سینئر صحافی طلعت حسین بھی میدان میں آگئے اور حقیقت کیا ہے، بڑا پیغام جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینئر اینکر پرسن طلعت حسین نے پیغام چھورٹے ہوئے کہا کہ ’’خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے مستعفی ہونے کے متعلق تجاویز، خالصتاً قیاس آرائیاں ہیں۔ خانداننی ذرائع اس کو صرف غلط افواہ ہی قرار دے رہے ہیں، ان میں سچائی نہیں، اب یہاں حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ پارٹی کے ترجمان جو باتیں کرتے ہیں اور کئی گھنٹے کیمرے کے سامنے کھڑے رہتے ہیں وہ اتنی دلیری سے جھوٹ کیوں بولے گے؟‘‘۔

خیال رہے کہ ابھی کچھ دیر قبل ہی سینئر صحافی نجم سیٹھی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑا کہ ’’ کیا آج شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہونے والے ہیں؟ ‘‘

.ایک اور پیغام میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ’’ کیا خواجہ آصف اور احسن اقبال آج پاکستان چھوڑ جائیں گے؟ ‘‘

اس سے قبل سینئر صحافی عامر متین نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہاکہ ’’ ایک دھماکہ خیز خبر آنے کو ہے، بڑا دھماکہ ‘‘









Source link