9

پاکستانی کرکٹ کے لیے زبردست خوشخبری۔۔۔ برطانوی شاہی جوڑا پی سی بی کے لیے بھی سرپرائز لانے کو تیار


اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) برطانوی شاہی جوڑا ، شہزادی ڈیانا کا بیٹا اور انکی بہو 14 اکتوبر کو دورہ پاکستان پر پہنچ رہے ہیں، اپنے دورے کے دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان کے مختلف مقامات کا دورہ کرے گا، اپنے دورے کے دوران برطانوی شاہی جوڑا وزیر اعظم


عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ برطانوی جوڑا نیشننل اکیڈمی لاہور بھی جائے گا جہاں انکے اعزاز میں پی سی بی کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر کو 4 روزہ دورہ پاکستان پر پہنچے گے، اس دوران وہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح سمیت وزیر اعظم عمران خان اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ برطانوی ہائی کمیشن نے برطانوی شاہی جوڑے کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دورے کو بھی حتمی شکل دے دی ہے، دورے کے دوران شاہی جوڑا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چالیس منٹ سے گزارے گا، اس دوران معزز مہمانوں کو اکیڈمی میں موجود جدید اشیاء دکھائی جائے گی، اس دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین کھیلے جانے والے میچز کی یادگار تصاویر کو گیلری کا حصہ بنایا جائے گا، علاوہ ازیں برطانوی شاہی جوڑا پاکستانی کھلاڑیوں، پی سی بی کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔









Source link