9

لوئر دیر کی پہلی خاتون جیٹ فائٹر پائلٹ بن گئی


کائنات جنید لوئر دیرکےعلاقے بلامبٹ کی رہائشی ہے فوٹو:رپورٹر

کائنات جنید لوئر دیرکےعلاقے بلامبٹ کی رہائشی ہے فوٹو:رپورٹر

پشاور: لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون نے پاکستان ایئر فورس میں جیٹ فائٹر پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

دیرسے تعلق رکھنے والی لڑکی کا نام کائنات جنید ولد احمد جنید ہے۔ کائنات جنید لوئر دیرکےعلاقے بلامبٹ کی رہائشی ہے۔

کائنات جنید کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی بیٹی اور پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار سے انتہائی متاثر تھی۔ کائنات تعلیم یافتہ اور بلند حوصلہ لڑکی ہے۔ اس کاعزم ہےکہ وہ اپنی زندگی وطن عزیز کی خدمت میں صرف کرے گی۔





Source link