14

ملیے مہوش حیات کے نئے دوست سے | انٹرٹینمنٹ


اداکارہ سوشل میڈیا پر کئی بار تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔ فوٹو: فائل

اداکارہ مہوش حیات کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور  انہیں مختلف حوالوں سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مہوش حیات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور صارفین کو اپنی تمام تر سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ رکھتی ہیں، اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے اداکارہ کئی بار تنقید کا سامنا بھی کر چکی ہیں۔

مہوش حیات کو سب سے پہلے تنقید کا سامنا حکومت پاکستان کی جانب سے ملنے والے تمغہ امتیاز پر کرنا پڑا۔

گزشتہ دنوں ایک پروگرام کے ریہرسل کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر بھی انٹرنیٹ صارفین نے مہوش حیات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین کی جانب سے اداکارہ کے لباس کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔

اب مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ملیے میرے نئے دوست اسکائی سے‘

سوشل میڈیا پر مہوش حیات کی اس ٹوئٹ پر بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جی ایف نامی ایک صارف نے لکھا آپ کے بالوں کی رنگت مل رہی ہے۔

علی رحمان نامی صارف نے لکھا کہ ہسکی میرا پسندیدہ ہے جب کہ حنا خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دوست بہت بہت مبارک ہو۔

ایک صارف نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ امریکا ہم ایوارڈ لینے کے لیے گئی تھیں یا پھر کتا لینے کے لیے۔





Source link