15

سانحہ ساہیوال میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں سنٹرل جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا فوٹو:فائل

ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں سنٹرل جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا فوٹو:فائل

ساہیوال: 4 افراد کے قتل میں ملوث سی ٹی ڈی کے 6 اہلکاروں کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے میں 4 افراد کے قتل جے مقدمے کی سماعت ہوئی تو پولیس نے گرفتار 6 ملزمان کو سنٹرل جیل سے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔

ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں جیل سے عدالت لایا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر ملزمان کا 15 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔ سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کا پولیس ریسٹ ہاؤس میں اجلاس بھی ہوا جس میں واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت پر بات کی گئی۔





Source link