44

نیب نے عبدالعلیم کو گرفتار کرنے کی تصدیق کردی، پی ٹی آئی حکومت کا شدید ردعمل بھی سامنے آگیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے عبدالعلیم خان کو گرفتار کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ علیم خان نہ ملزم ہے اور نہ ہی مجرم لیکن ان کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ علیم خان چھ ماہ میں دو بار نیب کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علیم خان کوصرف تحویل میں لیا گیا ہے ان کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں دائر کیا گیا۔یہاں پر مخالفین کا رویہ مضحکہ خیز ہے۔شہباز شریف کے خلاف تو ریفرنس دائر ہے

پھر بھی انہیں چیئرمین پی اے سی بنایا گیا۔دریں اثنا نیب نے عبدالعلیم خان کی گرفتار ی کی تصدیق کر دی ہے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان نے سینئر وزیر پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔





Source link