16

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کر لیا


شاہد خاقان عباسی کو جمعہ کی صبح 11 بجے پیش ہونے کا حکم۔ فوٹو : فائل

شاہد خاقان عباسی کو جمعہ کی صبح 11 بجے پیش ہونے کا حکم۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کر لیا۔

قومی احتساب بیوریو (نیب) راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا، شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے، نیب نے شاہد خاقان عباسی کو جمعہ کی صبح 11 بجے راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب نے سینئر صوبائی وزیر پنجاب علیم خان کو گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ گزشتہ سال چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی  تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی کرپشن کیس میں نیب تحقیقات شروع

نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ قواعد و ضوابط کے خلاف دینے کے الزام میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، شاہد خاقان نے من پسند کمپنی کو 15 سال کا ٹھیکہ خلاف ضابطہ دیا جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔





Source link