49

شہریوں کے آئینی حقوق کو پامال کرنا نیازی حکومت کا وتیرہ ہے، بلاول بھٹو


بلاول کی یوسف رضا گیلانی کو بیرونِ ملک جانے سے روکنے کی مذمت فوٹو:فائل

بلاول کی یوسف رضا گیلانی کو بیرونِ ملک جانے سے روکنے کی مذمت فوٹو:فائل

 کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئین میں دیئے گئے حقوق کو پامال کرنا نیازی حکومت کا وتیرہ ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرونِ ملک جانے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک سفر سے روکنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وہ جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ان کے خلاف غیر قانونی اقدام کا ازالہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئین میں دیئے گئے حقوق کو پامال کرنا نیازی حکومت کا وتیرہ ہے اور نیازی سرکار پیپلز پارٹی کی فعال اپوزیشن سے خوفزدہ ہے، عمران خان سن لیں، ہم انہیں اپنی مرضی کا نقاب لگانے نہیں دیں گے اور جعلی مینڈیٹ والی سرکار کے جھوٹے وعدوں اور عوام دشمن پالیسیوں کا آپریشن کرتے رہیں گے۔





Source link