35

وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کا اجلاس جاری


اسلام آباد : وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت نویں این ایف سی ایوارڈکیلئےاجلاس جاری  ہے،جس میں وفاق اورصوبوں کی مالی صورت حال کا جائزہ لیا جائےگا، وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا ہے کہ قابل تقسیم محاصل پرکھلے ذہن سے بات کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر  کی زیر صدارت نیشنل فنانس کمیشن کا  ابتدائی اجلاس  جاری ہے،  اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندہ شریک  ہیں۔

اجلاس کا ایجنڈا مقررنہیں کیا گیاتاہم اہم معاملات زیر بحث آ ئیں گے اور ابتدائی اجلاس میں آئندہ کےمذاکرات کاایجنڈاطےکیا جائےگا۔

اجلاس میں وفاق اورصوبوں کی مالی صورت حال اورقابل تقسیم محاصل کے بارے میں اور آئندہ کے اخراجات کے بارےمیں تفصیلی بات چیت کی جائےگی۔

وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا ہے کہ قابل تقسیم محاصل کےبارے میں کھلے ذہین سے بات کی جائےگی۔

یاد رہے 9واں این ایف سی ایوارڈ سال دوہزار پندرہ سےڈیڈ لاک کاشکارہے اور آئی ایم ایف نے این ایف سی ایوارڈ کا از سر نو جائزہ لینے کا کا کہا ہے۔

گذشتہ ماہ صدر مملکت  نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل  نو کی تھی اور   نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا تھا ، جس کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر نیشنل فنانس کمیشن کے سربراہ ہوں گے جبکہ چاروں صوبائی وزراء خزانہ نیشنل فنانس کمیشن کے اراکین مقرر کردیئے گئے  تھے۔

خیال رہے آخری این ایف سی ایوارڈ کا اجراء دسمبر دوہزارچودہ میں ہوا تھا ،  ذرائع کےمطابق وفاق ڈیویزایبل پول میں سےصوبوں کے حصے میں کمی کا مطالبہ کرسکتاہے، سیکیورٹی اور فاٹا اخراجات کیلئے وفاق اپنا حصہ سات فیصد بڑھانا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو سندھ اور بلوچستان کی جانب مخالفت کا سامنا متوقع ہے۔

Comments

comments





Source link