15

 سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بھارتی چینلز و بھارتی مواد نشر کرنا قانونی جرم ہے خلاف ورزی پرکیا ہوگا؟ چیئرمین پیمرا  نے بڑا اعلان کردیا


کوئٹہ(این این آئی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین محمد سلیم بیگ نے جمعہ کوپیمرا ریجنل آفس کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں ریجنل انچارج کامران زیب نے بھارتی مواد اور ڈی ٹی ایچ کے خاتمے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی چیئرمین پیمر ا سے کیبل ٹی وی آپریٹرز کے وفد نے بھی ملاقات کی اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے کیبل ٹی وی آپریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر بھارتی مواد نشر نہ کرنے کو یقینی بنائیں اگر کوئی کیبل آپریٹر بھارتی مواد نشر کرے گا اسکے خلاف قانونکے مطابق سخت

کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کیبل ٹی وی آپریٹرز،ایف ایم ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے دفاتر مستونگ،پشین،ژوب،لورالائی،سبی،حب کا بھی دورہ کیاانہوں نے اس موقع پر واضح ہدایت دی کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق بھارتی چینلز اور بھارتی مواد نشر کرنا قانونی جرم ہے جس کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف قانون متحرک ہوگا۔کیبل ٹی وی آپریٹرز نے اس ضمن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔





Source link