10

اوور سیز پاکستانیوں کا عمران خان پر اعتماد کم ہونے لگا ، حکومت کے لیے پریشان کُن خبر آگئی


کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں کمی واقع ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی اور اگست میں بھیجی جانے والی رقوم میں کمی آئی ہے۔


اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2019ء میں ترسیلات کی مالیت ایک ارب 69 کروڑ ڈالر رہی جب کہ جولائی میں 2 ارب 4 کروڑ ڈالر کی رقوم موصول ہوئی تھیں، جولائی کے مقابلے میں اگست کی ترسیلات 34 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کم رہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں برس جولائی اگست کے دوران ترسیلات کی مالیت 3 ارب 37 کروڑ ڈالر رہی جب کہ گزشتہ سال جولائی اگست میں 4 ارب 7 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایف بی آر نے ملک میں تنخواہ دار طبقے کی رہنمائی کے لیے ایک ایپ تیار کی ہے جس کے تحت ایک عام تنخواہ دار آدمی بھی اپنے ٹیکس کی معلومات، ٹیکس کی ادائیگی اور دیگر تفصیلات اسمارٹ فون پر وصول کرسکے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین ایف بی آر نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ دار افراد کے لیے ایک ” موبائل ایپ “ کا اجراء کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے تنخواہ دار طبقہ نہ صرف ٹیکس فائل کرسکے گا بلکہ اس سے متعلق دیگر معلومات بھی حاصل کرسکے گا، یہ ٹیکس نظام میں عملی طور پر مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی سمت ایک قدم ہے۔









Source link