6

’’ میں اس کا م کی تکمیل کے لیے آخری حد تک جاؤں گا۔۔۔۔‘‘ شہباز گل کے استعفیً دینے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلا بیان منظر عام پر آگیا


لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج مظفر آباد میں مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ ایک بار پھرجرات کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کیا، کشمیری بہن بھائیوں کو تاریخ کے سب سے بڑے جبر و استبداد سے نجات دلانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار


کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے کشمیری عوام پر انسانیت سوز مظالم ڈھا کربربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے،مظفرآباد میں اجتماع کا مقصد دنیا کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا تھا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیاہے،پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، ہمارے اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیری بہن بھائیوں کو تاریخ کے سب سے بڑے جبر و استبداد سے نجات دلانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے باعث کشمیری عوام پر مظالم کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے،مظلوم کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کو افواہیں قرار دے دیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ان کے استعفیٰ دینے کے بعد وجوہات کے بارے میں طرح طرح کی چہ میگوئیاں اور پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ ’ دوستوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں، میں نے اپنی پارٹی اور لیڈرشپ کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا، میں پہلے بھی اپنے لیڈر اور پارٹی ڈسپلن کا پابند تھا، اب بھی ہوں۔‘خیال رہے کہ آج (جمعہ کو) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعد ازاں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ عثمان بزدار نے عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانگی سے قبل اپنے سیکرٹری کو شہباز گل کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بارے میں علم ہوتے ہی شہباز گل نے استعفیٰ کی پیشکش کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں باعزت طریقے سے رخصت ہونے کا موقع دیا جائے۔









Source link