7

استعفیٰ لیا گیا یا خودعہدہ چھوڑا ؟؟ شہباز گل خود میدا ن میں آ گئے، کیا کچھ کہہ ڈالا ؟ جانیے


لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کو افواہیں قرار دے دیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ان کے استعفیٰ دینے کے بعد وجوہات کے بارے میں طرح طرح کی چہ میگوئیاں اور پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔


’ دوستوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں، میں نے اپنی پارٹی اور لیڈرشپ کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا، میں پہلے بھی اپنے لیڈر اور پارٹی ڈسپلن کا پابند تھا، اب بھی ہوں۔‘خیال رہے کہ آج (جمعہ کو) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعد ازاں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ عثمان بزدار نے عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانگی سے قبل اپنے سیکرٹری کو شہباز گل کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بارے میں علم ہوتے ہی شہباز گل نے استعفیٰ کی پیشکش کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں باعزت طریقے سے رخصت ہونے کا موقع دیا جائے۔’ دوستوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں، میں نے اپنی پارٹی اور لیڈرشپ کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا، میں پہلے بھی اپنے لیڈر اور پارٹی ڈسپلن کا پابند تھا، اب بھی ہوں۔‘خیال رہے کہ آج (جمعہ کو) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعد ازاں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ عثمان بزدار نے عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانگی سے قبل اپنے سیکرٹری کو شہباز گل کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بارے میں علم ہوتے ہی شہباز گل نے استعفیٰ کی پیشکش کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں باعزت طریقے سے رخصت ہونے کا موقع دیا جائے۔









Source link