6

پنجاب میں تبدیلی کی لہر۔۔۔ کپتان وہی مگر مزید کس کس کھلاڑی کو فارغ کیا جانے والا ہے؟ پاکستانیوں کو بتا دیا گیا


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی اور پی یو ایف جے کے سربراہ رانا عظیم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ٹیم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کون کونسے افراد روزانہ کی بنیادوں پر بیٹھتے تھے، کیا کیا غیر


قانونی کام کیا کرتے تھے؟ ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے پنجاب میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطاب وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان و مشیر یعنی کے شہباز گل اور عون چوہدری کے استعفی پر رد عمل دیتے ہوئے رانا عظیم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹیم کا سربراہ نہیں بلکہ ٹیم کو بدلنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے، ایک دن قبل ہی ایک لیٹر ہیڈ سامنے آیا تھا جس کی بعد میں تردید بھی سامنے آگئی تھی کہ یہ لیٹر ہیڈ ہم نے استعمال نہیں کیا، اس کی بھی تحقیقات جاری ہیں اور اداروں نے بہت سے شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ شہباز گل کے حوالے سے رانا عظیم کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف میں ایک بہت بڑی لابی موجود تھی جو برملا یہی کہتی تھی کہ کیا سارے کام شہباز گل نے ہی سر انجام دینے ہیں؟ ششہباز گل کی لینگوئج کو قبول نہیں کیا جارہا تھا اور تین دن پہلے جو شہباز گل نے بات کہی کہ جسکو عثمان بُزدار کا چہرہ پسند نہیں وہ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ دے ، تو یہ بیان کافی اختلافات پیدا کر گئے اس کے علاوہ بھی شہباز گل کے ترجمانی کے دوران ہی تحریک انصاف کے دوران کئی لابیاں متحرک ہوگئیں تھی تو شہباز گل کے استعفے کے پیچھے یہ وجہ بھی تھیں۔ خیال رہے کہ آض شہباز گل اپنا عہدہ چھو ڑ چکے ہیں اسکے باوجود انہوں نے ٹوئٹر پر پیغام چھوڑا ہے کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔









Source link