5

’’اچھا تو یہ بات تھی۔۔۔‘‘بلاول بھٹوچھپ کر آجکل کونسے بڑے فسادات کرانے کی کوشش کررہے ہیں؟ ایم کیوایم پاکستان نے سنگین الزام لگا دیا


کراچی(ویب ڈیسک) حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے بلاول پر لسانی فسادات کروانے کا الزام عاید کر دیا.تفصیلات کے مطابق بلاول کے سندھ دیش سے متعلق متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ بلاول اپنے پیشرؤں کی طرح سندھ کارڈ استعمال کر رہے ہیں.ایم کیوایم پاکستان


کے مطابق آرٹیکل 149 کی ذیلی شق 4 آئین سے ماورا نہیں، آرٹیکل 149 اس آئین کا حصہ ہے، جو پاکستان میں نافذ ہے.محب وطن سیاسی جماعتیں بلاول کی گفتگو کا نوٹس لیں، جب بھی تبدیلی کی بات آتی ہے، پی پی پریشان ہوجاتی ہے. ایم کیوایم پاکستان نے کہا کہ اختیار جوآئین نے دیا وہ استعمال کیا جائے، اسی میں کراچی کی بہتری ہے.خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی پی پی 2008 سے 2013 تک سندھ میں اتحادی رہی تھیں، اس عرصے میں صوبے میں بدترین لسانی فسادات ہوئے. آنے والے پانچ برس ایم کیو ایم حکومت سے دور رہی. 2018 کے انتخابات میں ایم کیو ایم کو اپنے گڑھ میں شدت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. پی ٹی آئی نے بیش تر سیٹوں پر کامیاب حاصل کی تھی. جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایک انگریزی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کی پنجاب سے چھٹی کے بعد انہیں مرکز میں اہم ذمہ داری مل سکتی ہے۔دی کرنٹ نامی انگریزی خبروں کی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد انہیں مرکز میں لے جانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ’ افواہیں سنائی دے رہی ہیں کہ گل کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جگہ وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لگایا جائے گا۔‘خیال رہے کہ آج (جمعہ کو) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعد ازاں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ عثمان بزدار نے عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانگی سے قبل اپنے سیکرٹری کو شہباز گل کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بارے میں علم ہوتے ہی شہباز گل نے استعفیٰ کی پیشکش کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں باعزت طریقے سے رخصت ہونے کا موقع دیا جائے۔









Source link