7

خدا کسی کو یہ دن نہ دکھائے۔۔۔ پاکستانی اداکارہ وینا ملک موذی مرض کا شکار،حُسن جوانی سب بیکار ہو کر رہ گئے


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ وینا ملک نے بریسٹ سرجری کروائی ہے، وینا ملک کی یہ سرجری نہایت پوشیدہ رکھی گئی ہے، جسے میڈیا پر نہیں بتایا گیا، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ وینا ملک بریسٹ کینسر کی بیماری میں مبتلا ہوگئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وینا ملک ہر وقت سوشل


میڈیا پر ایکٹو دکھائی دیتی ہیں، مخالفین کو آڑھے ہاتھوں لینے کے ساتھ ساتھ قرآنی آیات اور مذہبی باتین شیئر کرنا وینا ملک کا معمول بن چکا ہے تاہم اب وینا ملک کے حوالےسے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، معتبر ذرائع کی جانب سے وینا ملک کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وینا ملک ایک اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی مسکرا رہی ہیں، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وینا ملک کی یہ تصویر بریسٹ سرجری کروائی ہے اور یہ تصویر اسکے بعد لی گئی ہے۔ بعض ذرائع یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ اداکارہ وینا ملک بریسٹ کینسر میں مبتلا ہیں اس لیے انہوں نے یہ سرجری کروائی ہے۔

وینا ملک کے بریسٹ کنیسرمیں مبتلا ہونے کی تصدیق یا تردید انکے اہلخانہ کی جانب سے ابھی تک نہیں کی گئی، وینا ملک کی یہ تصویر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم انکے مداحوں اور دین فالوونگ کی جانب سے اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ اللہ انہیں جلدی جلدی صحت کاملہ عطا فرمائے۔









Source link