7

عالمی سطح پر تیل کی قیموں میں دھماکہ خیز کمی کی پیشگوئی کر دی گئی – Hassan Nisar Official Urdu News Website


ماسکو(ویب ڈیسک) روس کے مرکزی بینک نے آئندہ سال خام تیل کی عالمی قیمتیں25 ڈالر فی بیرل تک آنے کی پیش گوئی کردی۔روسی اسٹیٹ بینک کے مطابق دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں کمی ہونے جارہی ہے۔ بینک کے مطابق آئندہ ایک سال میں عالمی معیشت بھی سست روی کا شکار رہے گی۔ روسی بینک


کے مطابق جو خام تیل ان دنوں 57 تا 62 ڈالر فی بیرل ہے، اس کی قیمت آئندہ سال 25 ڈالر فی بیرل تک گر جائے گی۔ایک دوسری خبر کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پانچ روپے لٹر تک سستی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ ۔ پٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے لائٹ ڈیزل کی 91 روپے 81 پیسے ہو گئی ۔ مٹی کا تیل 99 روپے 57 پیسے کا ہو گیا۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو ہو گا جو گاہے بگاہے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پریشان تھے۔ اب حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد عوام کو بھی اس ضمن میں ریلیف دینے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ احسن ہے۔ تاہم ابھی تک عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی نسبت پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کافی گراں فروخت ہو رہی ہیں۔ حکومت اگر اس ضمن میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کام کرے تو تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جا سکتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے جس سے امید ہے کہ ٹرانسپورٹرز بھی کرایوں میں کمی کرینگے اور پٹرول مہنگا ہونے کے نام پر گرانی پیدا کرنے والے بھی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے قیمتوں میں کمی لائیں گے۔ حکومت ازخود بھی ایسے انتظامات کرے کہ اب اس کمی کا فائدہ حقیقت میں عوام تک پہنچ پائے۔









Source link