15

فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت | پاکستان



اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی نااہلی کیس پر فواد چودھری سمیت الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو نوٹسز جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نےوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی نااہلی کیلیے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فوادچودھری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا لہذا وہ صادق وامین نہیں رہے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کون سا انسان صادق اور امین ہو گا؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ہم نے خواجہ آصف کو نااہل کیا، سپریم کورٹ نے بحال کر دیا، مثال سامنے ہے تاہم عدلیہ کو بطور ادارہ سیاسی معاملات میں نہیں پڑنا چاہیے۔





Source link