9

اب اگر کوئی پولیس والا یہ کام کرتا پایا گیا تو اس کے ساتھ کیا ہوگا؟ شہریوں کا مطالبہ ،پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کر دیا


لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل نے کہا کہ پولیس تشدد اور ٹارچر کیلئے نہیں عوام کی خدمت کے لیے ہے، پنجاب میں کچھ اصلاحات فوری اور کچھ لانگ ٹرم میں لائیں گے، آئندہ کبھی ٹارچرسیل ملا تو ڈی ایس پی اور ڈی پی او پرمقدمہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل


نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لیڈر مستقبل کا سوچتے ہیں، قوم قائداعظم محمد علی جناح کی احسان مند ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ٹارچر سیل بنا رکھا ہے، آج دو قومی نظریہ پوری دنیا پر آشکار ہوچکا ہے.شہباز گل کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں ظلم ہویا کہیں اور،ظالم کواس کی قیمت چکانی پڑتی ہے، کےپی میں پولیس کا نظام ٹھیک کرنے میں ڈھائی سال لگے تھے، شادی میں ہوائی فائرنگ کیلئے ایس ایچ او کو پیسے دیے جاتےہیں، پنجاب میں غلط ایف آئی آر کرانے کا ریشو سب سے زیادہ ہے، پنجاب پولیس میں ہمارے اپنے ہی رشتے دار فرائض انجام دیتے ہیں۔کشمیرمیں ظلم ہویا کہیں اور،ظالم کواس کی قیمت چکانی پڑتی ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا وزیراعظم کا واضح پیغام ہے پولیس لوگوں کی خدمت کیلئے ہے، بحیثیت قوم ہمارے اندر صبر نہیں، معاشرے میں کون ہے جو تشدد کرنیوالے رشتےدار سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا پنجاب پولیس کوئی مریخ سے آئی ہے، آب زم زم کا پانی ایئرپورٹ پرلیٹ ہوجائےتو اندر گھستے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ خود احکامات دے کر ایا گیا، ہمیں اپنے اداروں کو درست کرنا ہے ، کسی کو کسی صورت تشدد کرنے کی اجازت نہیں۔وزیراعظم کا واضح پیغام ہے پولیس لوگوں کی خدمت کیلئے ہے۔شہباز گل نے کہا ملزم پرتشدد کرانے کیلئے بھی مخالفین پولیس کو پیسے دیتے ہیں، ہماری اپنی پارٹی کے لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک آزاد بورڈ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ٹھیک کرنا ایک مشکل کام ہے ، پنجاب پولیس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، پنجاب حکومت پولیس کا نظام ٹھیک کرکے دے گی، شہریوں میں پولیس کا ڈر ختم کریں گے، تھانے کے قریب ایک باکس لگانے لگے ہیں، تھانےکےقریب باکس آر پی اواورڈی پی او کھول سکیں گے، لوگوں کی باکس میں جمع شکایات پرتھانوں کی ریٹنگ ہوگی۔وزیراعظم جوحکم کریں گےوزیراعلیٰ وہ مانیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کرپشن اورپرفارمنس کم ہےتوہم ذمہ دار ہیں، عثمان بزدارکووزیراعظم نے 5سال کیلئےوزیراعلیٰ بنایاہے، جو گالم گلوچ کرتےہیں وہ پورےسسٹم کوخراب کرتےہیں، وزیراعظم جوحکم کریں گےوزیراعلیٰ وہ مانیں گے، ہمیں کام کرنےدیں،کچھ چیزیں بگڑی ہیں ٹھیک کرنےدیں۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نےلوکل باڈیزمیں حلقہ بندیاں فوری کرنےکی ہدایت کی،شہبازگتھانوں میں پبلک ریلیشن افسرتعینات کریں گے، کسی کو عثمان بزدار کی شکل اچھی نہیں لگتی تو میں کچھ نہیں کرسکتا، وزیراعظم نے کہا عثمان بزداروزیراعلیٰ نہیں تو ان کی وکالت نہیں کروں گا۔کسی صورت تشددبرداشت کریں گے نہ ہونے دیں گے.ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی صورت تشددبرداشت کریں گے نہ ہونے دیں گے، ایک سال کےدوران ہمارےکسی ایم این اے نے کسی پر تشددکیا؟ پولیس والےہمارےبھائی بہن ہیں کوتاہی کریں گے تو سزا ملےگی۔









Source link