9

فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کیس سماعت کے لئے مقرر


فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں انہیں نااہل قرار دیا جائے، درخواست گزار۔ فوٹو:فائل

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں انہیں نااہل قرار دیا جائے، درخواست گزار۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹر فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی  نااہلی کے لئے درخواست پر سماعت کل ہوگی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس سے کاز لسٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت سنگل بنچ چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے درخواست صحافی سمیع اللہ ابراہیم نے اپنے وکیل رضوان عباسی کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں، فواد چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔ درخواست میں وفاقی وزیر فوادچوہدری،الیکشن کمیشن، ایف آئی اے  اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 





Source link