9

یونیورس باس کرس گیل نے ٹی ٹوینٹی میں 22 ویں سنچری جڑ دی


جمیکا: کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کرس گیل کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 22ویں سنچری جڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق کیریبیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا کی نمائندگی کرنے والے یونیورس باس کرس گیل نے دھواں دار اننگز کھیلی اور صرف 62 گیندوں پر 116 رنز بنا ڈالے۔

کرس گیل کی اننگز میں دس بلند و بالا چھکے اور سات چوکے شامل تھے، یونیورس باس 116 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ کا 7واں میچ کھیلا گیا جس میں سینٹ کٹس نے پہلی کامیابی حاصل کی اس سے قبل ان کی ٹیم کو 3 میچوں میں شکست ہوئی تھی۔

سینٹ کٹس کپتان ڈیون تھامس اور ایون لوئس نے 85 رنز کا آغاز فراہم کیا، اس کے بعد دوسری وکٹ پر تھامس اور لوری ایونس کے درمیان 76 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور تھامس اور لوری ایونس کی پارٹنر شپ کی بدولت 242 رنز کا ہدف 7 گیندوں پر قبل ہی حاصل کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق میچ میں ٹوٹل 37 بلند و بالا چھکے لگے، کرس گیل نے دس اور چیڈوک والٹن نے 8 چھکے لگائے۔

گیل کی دھواں دار اننگز بھی جمیکا کو شکست سے نہ بچا سکی، سینٹ کٹس نے ہدف 4 گیندوں کو قبل حاصل کرلیا۔

Comments

comments





Source link