8

’’ آج ہی میں نے یہ کپڑے پہنے اور آج ہی۔۔۔‘‘ ملالہ یوسفزئی نے آج کون سے کپڑے پہن لیے؟ تصویر نے پاکستانیوں کو بھی ہنسنے پر مجبور کر دیا


لاہور (نیوز ڈیسسک ) مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے تین کیمروں والے آئی فون 11 کے مختلف ماڈلز متعارف کروادئیے ہیں۔ آئی فون 11 پرو کے پیچھے 3 کیمرے دئیے گئے ہیں جن میں وائڈ اینگل، ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائڈ شامل ہیں ، جو کسی ’فیجٹ سپنر‘ جیسا معلوم ہوتاہے۔یہ


کیمرے سوشل میڈیا پر بہت سارے مزاحیہ لطیفوں کا سبب بن رہے ہیں

ایسے میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی ایک دلچسپ ٹوئٹ کر ڈالا۔22 سالہ ملالہ یوسف زئی نے آئی فون پرو کی لانچ کے دن پہنے اپنے کپڑوں کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ کیا اتفاق ہے کہ میں نے آج یہ کپڑے پہنے جبکہ آئی فون 11 لانچ ہوا ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملالہ گہرا نیلا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں جس پر ایک پیٹرن کے کڑھائی والے شیشے لگے ہیں۔اس پوسٹ کے شیئر ہونے کے 10 گھنٹے کے بعد ہی اسے ہزاروں مرتبہ پسند کیا گیا ہے جبکہ دلچسپ کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔









Source link